پولیو ویکسین انکاری والدین شرح کم

پشاور میں پولیو ویکسین سے انکاری والدین کی شرح کم

پشاور میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد کم ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل اخون آباد، یونین کونسل دیہہ بہادر ، ڈھیری باغبانان، یونین کونسل کاکشال، شاہین مسلم ٹائون ون اور یونین کونسل شاہین مسلم ٹائون ٹو، یونین کونسل یکہ توت ون ، یکہ توت ٹو اور یونین کونسل یکہ توت تھری، یونین کونسل وزیرباغ، یونین کونسل بھانہ ماڑی، یونین کونسل ہزار خوانی ون اور یونین کونسل ہزار خوانی ٹو جبکہ لنڈی ارباب، نوتھیہ قدیم اور شیخ جنید آباد یونین کونسل میں انکاری والدین کی تعداد گذشتہ سال کی نسبت کم ریکارڈ کی گئی ہے . محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی سیاسی نمائندوں اور علماء کے تعاون سے بہت سے والدین کے ساتھ براہ راست سیشن کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نتائج مثبت نکلے ہیں ان کے مطابق آئندہ مہم سے پہلے بھی ایک آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی