ریگی غیرت کے نام پر قتل

ریگی، خاتون کو چچازاد سمیت غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا انکشاف

پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں شادی شدہ خاتون کو جواں سال چچازاد سمیت غیرت کے نام پر قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، قتل کے بعد انہیں خفیہ طور پر دفن کیا جارہا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

یہ بھی پڑھیں

تھانہ ریگی پولیس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ علی محمد بانڈہ میں مسماة( م) اوراس کے چچا زاد احمد اللہ سمیت قتل کیاگیا ہے اورانہیں خفیہ طور پر دفنایا جارہا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو مقتولین کے ورثاء نے ٹال مٹول سے کام لیا اور انکے رشتہ دار وقوعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے رہے تھے تاہم پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد اور مقتول کے والد کیخلاف غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی