شاہ رخ کی فلم پٹھان شوٹنگ

شاہ رخ بیٹے کی ضمانت کے بعد ” پٹھان "کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف

آریان خان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہوگئے، وہ اپنی نئی آنے والے فلم پٹھان کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچ گئےہیں۔

واضح رہے کہ ایک بڑے وقفے کے بعد شاہ رخ خان اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر دیکھے گئے۔ اداکار کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے. ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ سیاہ ٹی شرٹ پہنے اور لمبے لمبے بال جو جوڑے میں بندھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار دپیکا پڈوکون نبھارہی ہیں، جبکہ جان ابراہم اس فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ خان کی تقریباً دو سال سے کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے اور اب ان کے مداح انہیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ شاہ رخ خان کے لیے بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے بہت مشکل وقت دیکھنا پڑا۔ اداکار ایک ماہ سےزائد عرصے سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے قانونی جنگ لڑنےمیں مصروف تھےاور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔