گاڑیوں کیلئے فٹنس لاگ بک لازمی

خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کیلئے فٹنس لاگ بک لازمی قرار

ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے گاڑیوں کیلئے فٹنس لاگ بک لازمی قرار دیا، اعلامیہ کے مطابق فٹنس لاگ بک تمام مسافر، حکومتی اور پرائیوٹ گاڑیوں کیلئے لازمی قرار جو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخواکے مطابق لاگ بک کاپی، مینٹیننس تاریخ شیڈول، رجسٹریشن کاپی وغیرہ فٹنس بک کیلئے لازمی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن:پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری

انہوں نے کہا کہ لاگ بک میں ورک ریپئرنگ کی تفصیلات ضروری ہوگی ۔متعلقہ اضلاع کے موٹر وہیکل ایگزامینر سے ریپئیرنگ این او سی بھی فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصہ ہے،اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی نے مزید بتایا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کا مقصد پبلک سیفٹی اور حادثات میں کمی لانا ہے ۔ پہلی بار فٹنس لاگ بک اور مینٹیننس ہسٹری فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے لازمی قرار دے دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا