انڈر 19 پاکستان افغانستان کرکٹ

انڈر 19 ایشیا کرکٹ پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے مات دیدی

انڈر 19 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فاسٹ باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو 4 وکٹوں سے مات دیدی ہے ۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 53 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔معاذ صداقت 14 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ وکٹ کیپر حسیب اللہ 11 رنز بناکر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔عبدالواحد بنگلزئی 9، محمد شہزاد اور قاسم اکرم صفر، صفرجبکہ عرفان نیازی 4 اور رضوان محمود 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کے نور احمد نے 3 جبکہ بلال سمیع نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل افغانستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو احمد خان، اویس علی اور ذیشان ضمیر کی تباہ کن فاسٹ باؤلنگ کی بدولت افغان ٹیم 23.1 اوورز میں 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان