امریکہ میں 12 ہزار فوجیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا

امریکہ میں 12 ہزار فوجیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔امریکہ میں حکومت نے سرکاری اہل کاروں اور کاروباروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے، اس کے باوجود ایسے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ویکسین لینے سے انکار کر رہی ہے۔حال ہی میں امریکی فوج کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 12 ہزار سے زیادہ فوجی اہل کاروں نے مذہبی بنیادوں پر ویکسین لگوانے سے استثنیٰ مانگا ہے، لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی کو بھی استثنیٰ نہیں مل سکا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی