کرسمس گرجا گھر حساس قرار

کرسمس کے موقع پر صوبہ کے 82 گرجا گھر حساس قرار

کرسمس کے تہوار اور دعائیہ محافل کیلئے خیبر پختونخوا میں82گرجا گھروں کی نشاندہی کردی گئی ان مقامات کی نگرانی کیلئے صوبائی حکومت نے پولیس اہل کاروں کی تعیناتی کے علاوہ تمام بڑے گرجا گھروں کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی نصب کرنے کے انتظامات کردیئے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ذرائع کے مطابق صوبے میں کرسمس کے تہوار کے موقع پرمسیحی افراد مختلف شہروں کے تقریبا 82 چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دعائیہ محافل اور تقریبات کا اہتمام کرتے چلے آرہے ہیں ان گرجا گھروں میں مجموعی طور پر 226 تقاریب کا اہتمام ہوتا چلا آرہا ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار سانحہ سے بچنے کیلئے صوبے کے تمام گرجا گھر حساس قرار دیئے گئے ہیں جن کی نگرانی کیلئے 25سو سے زائد پولیس سٹاف کی تعیناتی کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور،کوہاٹ، ایبٹ آبادا ور مانسہرہ کے بڑے گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا