بلوچستان چیک پوسٹ پر فائرنگ

بلوچستان ،چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2جوان شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔14 دسمبر کو پاک ۔ ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ