بھارتی اسپنر ہربھجن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

بھارتی اسپنر ہربھجن کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ہر بھجن سنگ سے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے اور آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ان 23 سالوں کے سفر کو یادگار اور خوبصورت بنایا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان
مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

واضح رہے کہ ہربھجن ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی بولر ہیں۔ہربھجن سنگھ گزشتہ 5 برس سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اس سے قبل بھارت کے جارحانہ بلے باز یووراج سنگھ نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس مسترد کر دیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں