بھارت زیرولائن پرپل کی تعمیرشروع

پاکستان نے بھارت زیرولائن پرپل کی تعمیرشروع کر دی

کرتارپور پراجیکیٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ۔ پاکستان نے کرتارپور راہداری کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں پاک بھارت زیرولائن کے قریب پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔ کرتارپور پراجیکیٹ کے دوسرے مرحلے میں پاک بھارت زیرولائن پر پل کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کو ملانے کے لئے پاکستان اوربھارت کی سرحد پر بنایا جانیوالا یہ پہلا پل ہوگا۔ پاک بھارت زیرو لائن کے قریب420 میٹر طویل پل کی تعمیر جون 2022 تک مکمل ہوجائیگی۔ پاکستان نے اپنی طرف سے پل کی تعمیرکے لئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور سے بھارتی علاقے ڈیرہ بابا نانک تک چاراعشاریہ سات کلومیٹرطویل راہداری کاافتتاح نومبر 2019میں وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ پل کی تعمیرپر452.9 ملین روپے لاگت آئے گی۔ پاکستان اوربھارت نے2019 میں کرتارپور راہداری تعمیرکی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث