محکمہ صنعت بلدیات سے ایک کروڑ

محکمہ صنعت نے بلدیات سے ایک کروڑ 28 لاکھ مانگ لئے

محکمہ صنعت خیبر پختونخوا نے لوکل کونسل بورڈ عمارت کی تزئین و آرائش پر اٹھنے والے ایک کروڑ 28لاکھ روپے مانگ لئے ۔ محکمہ صنعت خیبر پختونخوا کوخیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ سے دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ نے دسمبر 2013میں پشاور صدر سے اپنا دفتر لوکل کونسل بورڈ کی حیات آباد عمارت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت دفتر کی تزئین وآرائش پر ایک کروڑ 28لاکھ 80ہزار روپے خرچ کئے گئے تھے تاہم اس کے بعد چند ناگزیر وجوہات کے باعث دفتر کی منتقلی نہ ہوسکی اور ملازمین صدر کی عمارت میں ہی رہ گئے اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا اور کمپنی نے اسی دفتر کو اپنے استعمال میں لانے کی درخواست کرتے ہوئے تزئین وآرائش پر اٹھنے والے اخراجات ادا کرنے کا وعدہ کردیا تاہم اس وقت سے اب تک کئی اجلاس اور مراسلوں کے باوجود ادائیگی ممکن نہیں ہوسکی ہے لہٰذا معاملہ کو انتظامی محکمہ کے ساتھ اٹھایا جائے محکمہ صنعت نے صنعتی زونز ڈویلپمنٹ کی درخواست محکمہ بلدیات کو ارسال کردی ہے اور ان سے ادائیگی کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل