مسیحی برادری آج کرسمس تہوار

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس تہوار مذہبی عقیدت سے منائے گی

پشاور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش و مذہبی عقیدت کیساتھ منائے گی۔

شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز دکھائی دے رہے ہیں۔

شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس اور تفریحی مقامات پر بھی کرسمس ٹریز سجا دیئے گئے ہیں، بیکریرز اور سوئیٹس کی دکانوں پر خصوصی مٹھائیاں اور کیک بھی اس حوالے سے تیار کئے گئے ہیں، کیک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

امن و امان کی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں 75چرچز کو حساس قرار دیا گیا ہے مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی بھی کرسمس کی مبارکباد کے پیغامات بھجوا رہی ہے جبکہ کرسمس کیک بھی کاٹے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کرینگے ۔ پولیس ، ایف سی کے دستے چرچز کے باہر تعینات کئے گئے ہیں ۔