شعیب اختر

سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں ۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی ۔ شعیب اختر نے کہا کہ میری والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں ، والدہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر H-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں:عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت

شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

وسیم اکرم کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین بولرز میں شمار کیا جاتا تھا۔