پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
شوبزستاروں کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی گاہے بگاہے اپنے بچپن کی یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا کی ایپ پر شیئر کر دی ۔ انہوں نے تصویر کو بغیر کیپشن ہی پوسٹ کیا ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کو بلاول کے پرستار بڑی تعداد پسند کر رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔