نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت سے ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مطابق قابض فوج کی تازہ کاررواءی کے بعد گزشتہ دو دن کے دوران شہید کے جانے والے نوجوانوں کی تعداد5 ہوگئی ۔بھارتی فوج نے نوجوان کو بجبہاڑہ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران
مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں دو اور ضلع شوپیاں میں دو نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔