پہلی بارش سوات میں برفباری

مختلف شہروں میں سرما کی پہلی بارش، سوات میں برفباری

ملک میں بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان کے راستے انٹری دے دی جس سے خشک سردی کا خاتمہ جب کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ (کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا۔ گزشتہ رات مغربی ہوا ئوں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، عوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،

خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔،سوات ،ملم جبہ، کالام، اتروڑ، مٹلتان اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری اور مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

صوابی میں ساس نے بہو کو پھندا لگا کر قتل کردیا

برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی سوات پہنچ گئی ہے۔ جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود اورموسم سرد ہے، چشتیاں، سرائے مغل، گگومنڈی، فقیر والی، بورے والا ، بہاولنگر، سانگلہ ہل، پاکپتن میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے، دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا اور کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، پانچ جنوری تک درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

طویل خشک سالی کے بعد کہیں بارش، کہیں برفباری، موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔