میئر پشاور ٹکٹ کی فروخت

میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کی فروخت کے الزامات شدت اختیار کرگئے

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کی فروخت کے الزامات کا معاملہ شدت اختیارکرگیا سابق ناظم ٹائون تھری اور پشاور میئر کیلئے پی ٹی آئی ٹکٹ کے درخواست گزار نے ٹکٹ اجراء کے معاملہ اور 7کروڑ روپے کی وصولی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ میئر امیدوار رضوان بنگش نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ارباب محمد علی پر الزامات عائد کردیئے ۔

سابق ناظم ٹائون تھری ارباب محمد علی نے پشاور میئر کیلئے پی ٹی آئی ٹکٹ کی درخواست دی تھی تاہم پارٹی قیادت نے رضوان بنگش کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔ ٹکٹ کے عوض7کروڑ روپے وصول کرنے کے الزامات پر ارباب محمد علی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائیں۔ پشاور میئر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ارباب محمد علی کے الزامات بے ہودہ اور شرمناک ہیں،اعلیٰ شخصیت کے عہدے پر نظر جما کر انہیں داغدار کر رہے ہیں ارباب محمد علی ٹائون ناظم رہے، بھائی ایم این اے اور چچا وزیراعظم کا مشیر ہے۔ رضوان بنگش نے کہا کہ ارباب خاندان کے محلے کی نیبرہڈ تہکال سے 2ہزار912 پول ووٹوں میں پی ٹی آئی کو صرف 195 ووٹ ملے ارباب صاحبان دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنی ناقص ترین کارکردگی کا جواب دیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

یہ بھی پڑھیں:میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت، گورنر کا تحقیقات کا مطالبہ

دوسری طرف صوبائی وزیرکامران بنگش نے الزامات پرردعمل دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کااعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ وہ اس معاملے کوعدالتوں میں لے کرجائیں گے۔ کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا کہ رضوان بنگش کو بھاری رقم کے عوض میئرشپ کا ٹکٹ دینے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے لگتا ہے میئر شپ کا ٹکٹ نہ ملنے کے صدمہ سے ارباب محمد علی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ٹکٹوں کی خرید و فروخت پاکستان تحریک انصاف کا کلچر ہوتا تو میرے جیسے مڈل کلاس کے نوجوان اسمبلیوں اور وزارتوں میں نہ ہوتے۔ کامران بنگش نے کہا کہ ارباب محمد علی کے غیرمتوازن طرزعمل کے باعث انہیں میئر شپ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

کونسلر کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

رضوان بنگش کو پارٹی وابستگی، وفاداری اور تعلیمی قابلیت کے باعث نامزد کیا گیا ارباب محمد علی کے جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گاکارروائی کے لئے قانونی مشاورت کر رہا ہوں۔