بینظیر بھٹو کی برسی

پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی چودھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں برسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری ہے، کارکنان کی کثیر تعداد شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ
یہ بھی پڑھیں: شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو

سابق وزیراعظم کی برسی کے موقع پر جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہوگا جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بینظیر کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسے کے پنڈال کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

بے نظیر بھٹو 21 جون انیس سو تریپن میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقارعلی بھٹوبیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں ۔ بینظیر بھٹو نے دنیا کی دو مشہور یونیورسٹیوں ہاورڈ اور آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ وہ 1976 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی یونین کی صدر منتخب ہوئیں اور ایسی پہلی ایشیائی طالبہ تھیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔