پشاور ہائیکورٹ 66 ملازمین کو ترقی

پشاور ہائیکورٹ کے 66 ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ کے ملازمین کو جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے ان کی حتمی سنیارٹی لسٹیں جاری کردی گئی ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی لسٹوں کے مطابق20ملازمین جن میں بیلیف، پروسیس سرور، لفٹ آپریٹر، بک بائنڈر، دفتری، ریکارڈ لفٹر شامل ہیں کی حتمی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

یہ بھی پڑھیں:پشاور ہائی کورٹ کی دریچ چترال میں بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسی طرح 46دیگر ملازمین کی بھی حتمی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے جن میں نائب قاصد، ہیڈ مالی، مالی، چوکیدار، سینیسٹیشن عملہ وغیرہ شامل ہیں ۔ تعلیم و اہلیت پر پورا اترنے پر ملازمین جونیئر کلرک گریڈ11کے عہدے پر ترقی کے حقدار ہوں گے ۔ سنیارٹی لسٹوں میں ان کلاس فور ملازمین کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو2سالہ پروبیشن پیریڈ میں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم