خیبرپختونخوا حادثات میں جاں بحق افراد

خیبر پختونخوا میں رواں سال مختلف حادثات میں 5 ہزار افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں رواں برس ہر 15منٹ میں ایک روڈ حادثہ رپورٹ کیا گیا ہے صوبے میں دریائوں میں ڈوبنے، آگ لگنے، عمارتیں گرنے اور روڈ حادثات سمیت مختلف ایمرجنسی واقعات میں روزانہ 14افراد جان کی بازی ہار گئے مجموعی طور پر صوبے میں 5ہزار 13افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک لاکھ 92ہزار 64افراد کی جان بچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2021 پشاورمیں 22 ہزار پانچ سو سے زائد مجرم گرفتار

ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں یکم جنوری سے 19دسمبر تک کے33اضلاع کے اعدادوشمار شامل کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق رواں برس 69لاکھ 11ہزار 995کالز موصول ہوئیں جن میں 41لاکھ 46ہزار 432کالز جعلی اور 25لاکھ 64ہزار 346کالز معلوماتی یا نامکمل رہیں ۔ ایک لاکھ 91ہزار 213ایمرجنسی کالز پر عملہ نے عمل درآمد کیا ہے جن میں 32ہزار 325سڑک پر حادثات، ایک لاکھ 38ہزار 554میڈیکل ضرورت، 4ہزار 965کورونا مریض، 5ہزار 321آگ لگنے کے واقعات ،

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع
مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

اکبرپورہ، کمرے کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

3ہزار 187فائرنگ، 230عمارت گرنے، 675ڈوبنے کے واقعات جبکہ 5ہزار 825دیگر ایمرجنسی واقعات شامل ہیں صوبے میں 131بم دھماکوں میں بھی ریسکیو 1122نے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ان تمام واقعات میں 5ہزار 13افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک لاکھ 92ہزار 64افراد کی جان بچانے میں ریسکیو 1122کے اہلکار کامیاب رہے۔