خاتون کو 40 سال بعد

سوشل میڈیا نے خاتون کو 40 سال بعد خاندان سے ملوا دیا

کمسنی میں بھارت سے فروخت ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون منی کا 40 سال کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی کی رہائشی منی نامی ایک خاتون کو بھارت میں اپنے آبائی شہر مراد آباد اور ان کے رہائشوں کی نشانیاں بتاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیں:گونگا بہرا پاکستانی نوجوان 7 سال بعد بھارتی جیل سے رہا

خاتون کا کہنا تھا کہ کم سنی میں میرے ایک رشتے دار نے نئی دہلی لے جاکر ایک شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا جو مجھے کراچی لے لایا۔ 40 سال ہوگئے میرا گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا۔یہ ویڈیو بھارت میں مقیم منی کے بھائی نے دیکھ لی جس کے بعد دونوں کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا۔ اس طرح 40 سال بعد منی کا اپنے خاندان سے رابطہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا