سوجی کا حلوہ ریسیپی

سوجی کا حلوہ ریسیپی

موسم سرما میں گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے حلوہ جات کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔حلوہ قدیم روایتی ڈش ہے۔ شادی بیاہ،عید ،دعوت چاہے کوئی بھی تہوار ہو حلوہ ہمیشہ سے ہی اولین ترجیح رہا ہے بلکہ صرف تہوار ہی کیوں عام طور پر بھی جب کبھی حلوہ کھانے کی چاہ ہوتو خواتین حلوہ بناتی ہیں۔ یہ ڈش اپنے لذیذ ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں مقبول ہے۔

  • 1-سوجی ایک کپ
  • 2- چینی ایک کپ
  • 3-پانی 2 کپ
  • 4-گھی یا کوکنگ آئل اتنا جس سے سوجی تر ہوجائے ضرورت سے زیادہ نہ ڈالا جائے۔
  • اضافی اجزاء: (یہ آپ چاہیں تو ڈالیں ورنہ اس کے بغیر بھی حلوہ بن جائے گا)اپنی پسند کے خشک میوہ جات مثلا بادام، پستہ، ناریل، کاجو وغیرہ حسب ذائقہ ڈال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت

طریقہ:

  • پکانے کے لئے ایسا برتن جس پر گرم ہو کر کھانا چپکتا نہ ہوnon-stick frying pan استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔
  • پہلے چینی کو پانی میں ڈال کر بھگو دیں اور جو اضافی اجزاء آپ ڈالنا چاہتے ہیں وہ بھی اسی پانی میں ڈال دیں۔
  • سوجی کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر آئل یا گھی ڈال کر بھونیں مسلسل ہلاتے جائیں تاکہ یکساں پکتا رہے یہاں تک کہ براؤن ہو جائے۔
  • براؤن ہوجانے کے بعد اس میں چینی اور دیگر اجزاء ملا پانی ڈال دیں۔ مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ مناسب حد تک سخت ہوجائے۔
مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

لذت سے بھرپور سوجی کا حلوہ تیار ہے۔