محمود خان قصہ خوانی پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ محمود خان پشاور شہر کے مختلف علاقوں اور دفاتر کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک دوروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ نے بغیر کسی سکیورٹی پروٹوکول پشاور شہر کے مختلف علاقوں اور دفاتر کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے تحصیلدار سٹی آفس پشاور کا اچانک دورہ کیا اورتحصیلدار آفس میں قائم سروس ڈیلیوری سنٹر، رجسٹرار آفس اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔ سروس ڈیلیوری سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں صفائی اور خدمات کی فراہمی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ۔

یہ بھی پڑھیں:میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کی فروخت کے الزامات شدت اختیار کرگئے

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سائلین سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل کے حل بارے میں معلومات حاصل کی۔ تحصیلدار آفس اور رجسٹرار آفس کی بدحالی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کی۔ زمینوں کے انتقالات اور فرت کے اجرا میں تاخیر کی شکایت پر متعلقہ دو پٹواریوں کو معطل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کو متعلقہ رجسٹرار کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ۔انہوں نے عوام کی سہولت کے لئے صوبہ بھر کے تمام سروس ڈیلیوری سنٹرز میں بینک آف خیبر کے برانچز کھولنے کی ہدایت دی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں رواں سال مختلف حادثات میں 5ہزار افراد جاں بحق

اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایس ایم بی آر اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان نے خان رازق شہید پولیس اسٹیشن قصہ خوانی کا اچانک دورہ کیا ۔ پولیس اسٹیشن میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی خستہ حالی پر سی سی پی او سے تین دنوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلی نے خیبر بازار، قصہ خوانی بازار، چوک یاد گار اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ مذکورہ علاقوں میں ٹریفک اور صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئےان علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سیکرٹری بلدیات سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال پر ایس ایس پی ٹریفک سے رپورٹ طلب کی ۔

مزید پڑھیں:  چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

وزیراعلیٰ نے قصہ خوانی بازار میں عوام میں گھل مل گئے ۔ شہریوں نےوزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔