کک باکسنگ چمپئن کورونا سے ہلاک

سابق کک باکسنگ عالمی چمپئن کورونا سے ہلاک ہو گئے

کک باکسنگ کے سابق عالمی چمپئن فریڈ سینسٹرا کورونا سے ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فریڈ سینسٹرا نے کورونا کو معمولی وائرس قرار دے کر خود کو ہسپتال سے ڈسچارج کروالیا تھا، 41 سالہ فریڈ سینسٹرا گھر میں ہی اپنا علاج کروارہے تھے۔ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد، ہیوی ویٹ چمپئن گھر میں بھی آکسیجن لیتے رہے۔جہاں ان کو مزید مشکلات کا شامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن میں پڑگئیں

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال بھی اپنے کوچ کے مجبور کرنے پر داخل ہوئے تھے۔فریڈ سینسٹرا تین مرتبہ کک باکسنگ کے عالمی ٹائیٹل جیت چکے تھے۔ہیوی ویٹ چمپئن کی موت کی اطلاع ان کی بیگم نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ان کے شوہر ایک بڑے دل کے مالک تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:  شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کو سزا