قسم توڑے تو کتنے کفارے دے

کئی قسم توڑے تو کتنے کفارے دے

سوال:کسی نے قسم کھائی کہ یہ کام نہیں کروں گا پھر وہ کام کر لیا ،پھر قسم کھائی اور قسم توڑ دی، تیسری بار بھی اس طرح کیا اب تین قسم توڑی ہیں تو کتنا کفارہ لازم ہو گا؟
جواب:اس صورت میں تینوں قسموں کے لیے ایک کفارہ ادا کرنا کافی ہے ۔(الموسوعة الفقہینہ جلد ١١صفحہ426)


قوس قزح کہنا کیسا ہے
سوال:”قوس قزح”کہنا کیا منع ہے؟مجھے کسی نے کہا کہ قزح شیطان کا نام ہے اور حدیث میں آیا ہے کہ اس طرح کہنا منع ہے؟


جواب:قوس کمان کو کہا جاتا ہے اور قزح رنگوں کی جھرمٹ اور بلندی کو کہتے ہیں اردو لغت میں ”قوس قزح””دھنک ”یعنی وہ شکل جو برسات کے موسم میں مختلف رنگوں سے بنی کمان کی مانند دکھائی دیتی ہے اس کو کہا جاتا ہے لہٰذا قوس قزح کہنے میں کوئی ممانعت معلوم نہیں ہوتی، البتہ ایک حدیث شریف میں قوس قزح کہنے سے ممانعت آئی ہے کہ قزح شیطان کا نام ہے لیکن یہ حدیث انتہائی ضعیف ہے اور بعض محدثین نے اس حدیث کو موضوع و من گھڑت قرار دیا ہے اس حدیث کے راوی زکر یا بن حکیم الحبط ہیں جنہیں محدثین نے ناقابل اعتبار قرار دیا ہے۔

(حلیة الاولیاء جلد دوم صفحہ309،میزان الاعتدال جلد دو صفحہ 72،لسان العرب جلد 2صفحہ 563)

تبصرے بند ہیں