شوکت ترین وزیر خزانہ کا حلف

نومنتخب سنیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

نومنتخب سنیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔سنیٹر شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے