بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو

ماں بننے کے دنوں میں والدہ کی بہت یاد آتی تھی

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدہ کی 14ویں برسی پر جذباتی پوسٹ شئیر کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اب پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے کالج میں یا گریجویشن کے دوران اپنے گریڈز حاصل کیے اور جب میں شادی کی پلاننگ کر رہی تھی یا جب میری شادی کی تقریبات ہو رہی تھیں،ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نومولو کے ساتھ اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آئی بختاور بھٹو زرداری نے کہا میری والدہ زندہ ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ

یہ بھی پڑھیں:پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

خیال رہے کہ تاریخ میں امر ہو جانے والی بینظیر کو بچھڑے 14 سال ہو گئے ہیں۔اکتوبر 2007ء کو بینظیر بھٹو وطن واپس تشریف لائیں تو کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں کارکنوں نے ان کا تاریخی استقبال کیا، بینظیر بھٹو کو کراچی ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں لے جایا گیا۔اس دوران کارساز کے مقام پر ان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، اس حملے میں درجنوں کارکن لقمہ اجل بنے، تاہم بینظیر بھٹو محفوظ رہیں۔ ستائیس دسمبر 2007ء کو بینظیر بھٹو راولپنڈی کے مشہور لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہوئیں۔ کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے کے لیے جونہی گاڑی سے سر باہر نکالا، قاتل نے گولی چلا دی، یوں دختر مشرق ہمیشہ کیلیے ابدی نیند سو گئیں۔