سرچ آپریشن کے بہانے ڈکیتی

سرچ آپریشن کے بہانے 80 تولے زیورات، 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی

پشاور کے نواحی علاقے خزانہ ہندکی دامان میں 5مسلح افراد خود کو پولیس اہلکار ظاہرکرکے سرچ آپریشن کے بہانے لیگی رہنماء کے گھر گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 80تولے طلائی زیورات، 40لاکھ کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

داودزئی میں کم سن بچے کے قتل کے الزام میں والدہ گرفتار

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دن 2بجے کے قریب موٹرسائیکلوں پر سوار 5نامعلوم مسلح افراد ہندکو دامان میں مسلم لیگ(ن) کے سابق کونسلر مرسلین ولد نور احمد کے گھر میں سرچ آپریشن کے بہانے گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرہ میں بند کردیا جس کے بعد ملزموں نے لوٹ مارکرتے ہوئے 80تولے طلائی زیورات، 35سے 40لاکھ روپے کی نقدی اور 2قیمتی موبائل فونز سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اکبرپورہ، کمرے کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

واقعے کے بعد پولیس کے تفتیشی افسروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کرلئے اور مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔