بہو کو قتل کرنیوالا سسر گرفتار

صوابی: بہو کو پھندا دیکر قتل کرنیوالا سسر گرفتار

تھانہ صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بہو کو پھانسی دیکر قتل کرنے والے سسر کو گرفتارکر لیا۔ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہبں ۔ مدعی نوید خان ولد نذیر محمد سکنہ رائٹ بینک تربیلا ڈیم نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی مسماة (س) کو گھریلو ناچاقی پر اس کے سسر، ساس اور دو دیوروں نے پھانسی دیکر قتل کیا ۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

ریگی میں بھائیوں نے بہن کو غیر مرد سمیت قتل کردیا

مدعی کی رپورٹ پر چاروں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔رپورٹ درج ہونے پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او صوابی کو ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیاجس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کا سسر سعد محمد ولد سعدی محمد سکنہ صوابی کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی