پشاور کچرا ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں

پشاور کا کچرا ٹھکانے لگانے والی مزید 400 گاڑیوں کیلئے 12 ارب روپے درکار

پشاورمیں کچرا ٹھکانے لگانے اور اسے قابل استعمال بنانے کیلئے سینی ٹیشن کمپنی پشاور کو 12 ارب روپے سے زائد درکار ہیں ۔

سینی ٹیشن کمپنی ذرائع کے مطابق اس وقت جو کچرا ٹھکانے لگایا جا رہا ہے وہ 70 فیصد سے زائد ہے باقی ماندہ کچرا اٹھانے اور اسے شمشتو ڈمپنگ سائٹ تک پہنچانے کیلئے 12ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اس تخمینہ کے مطابق دو نئے ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں کچرا اکٹھا کیا جائیگا 400نئی گاڑیاں خریدی جائیںگی جو شہر کا کچرا ان ڈمپنگ سائٹ تک پہنچائے گی جبکہ شمشتو میں تین نئی اقسام کی ٹریٹمنٹ کیلئے مشینری نصب کی جائیگی جو اس کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی صلاحیت رکھے گی۔
خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کیلئے فٹنس لاگ بک لازمی قرار


ذرائع کے مطابق شمشتو ڈمپنگ سائٹ میں کمپوز پلانٹ اور بائیو ڈائجسٹر نصب کیا جائیگا جس کے بعد مٹیریل ریکوری بھی ممکن ہوسکے گی مذکورہ منصوبے سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے ذریعے شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے سینی ٹیشن کمپنی پشاور نے شہر میں 100فیصد کچرا اٹھانے اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے بیشتر منصوبے تجویز کئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ
مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ کے 66 ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ

اسی طرح ڈمپنگ سائٹ کے بھرنے اور آئندہ 5سال کے بعد اس سائٹ پر مزید جگہ نہ رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔