موسم سرما کے آتے ہی ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جن کی تاثیر گرم ہو اور غذا کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہو، ایسی غذاؤں کے استعمال سے ٹھنڈے اور خُشک موسم کے سبب پھوٹنے والی بیماریوں سے کئی حد تک نجات بھی ملتی ہے اور جسم میں حرارت بھی موجود رہتی ہے۔ گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے، سردیوں میں گجریلہ سب ہی بہت زیادہ شوق سے کھاتے ہیں اور یہ صحت کے لیے نہایت مفید بھی ہے۔ سب ہی اسے مختلف طریقے سے بناتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو ایسے اجزآء کی ضرورت ہوتی ہے جس سے آپ اس کو اچھے طریقے سے بنا سکتے ہیں۔ اس کو بنانے کے لیے آپ اس ریسپی کا استعمال کریں۔

گجریلہ بنانے کے لیئے آپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی
اجزائے ترکیبی:
- گاجر ایک کلو (سرخ رنگ کی)
- چینی تین کپ
- چھوٹی الائچی حسب ضرورت
- دودھ ڈیڑھ کلو
- گھی آدھا کپ
- بادام پستے گارنش کے لیئے
- اخروٹ کی گریاں 12 دانے
گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب:
- گاجر کو باریک کدوکش کرلیں بادام کو گرم پانی میں بگھو کر چھلکے اتار لیں، اب باداموں اور اخروٹ کو باریک باریک کاٹ لیں اور الائچی کو دو چمچ چینی کے ساتھ باریک پیس لیں
- اب کدوکش کی ہوئی گاجروں کو ایک پتیلے میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں، گاجروں کو اتنا پکائیں کے ان میں سے پانی خشک ہو جائے
- اس کے بعد ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں الائچی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد گاجریں اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ بھونیں
- گاجریں جب براؤن ہونا شروع ہو جائیں تو چینی اور اخروٹ ڈال دیں
- اب مزید بھونیں اور جب شیرا خشک اور شیرا گڑھا ہونے لگے تو حلوہ چولہے سے اتار لیں
- گاجر کا حلوہ تیار ہے، اب ایک باؤل میں گھی لگا کر اس میں حلوہ ڈال دیں
- گاجر کے حلوے کو ڈرائی فروٹ اور چاندی کے ورق سے سجا دیں
سردیوں میں پشاور کی میٹھی حلیم
سردیوں کی مزیدار سوغات گاجر کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔