ملکہ برطانیہ قتل کرنیوالا شخص

ملکہ برطانیہ کو قتل کی کوشش کرنیوالا شخص بھارتی نکلا

ملکہ برطانیہ کے شاہی محل ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اْس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی تاہم مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا جو بھارتی شہری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کی نیت سے کرسمس تقریب کے دوران محل میں داخل ہونے والے گرفتار ہونے والے مسلح شخص کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ برطانوی پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو کو تفتیش میں شامل کیا ہے جس میں نوجوان شخص خود کو سکھ اور بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 1919 میں برطانوی دور حکومت کے دوران بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ یہ ویڈیو 19 سالہ مسلح نوجوان کے ملکہ برطانیہ کے محل میں گرفتاری کے 24 منٹ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنپ چیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

دبئی کے حکمران سابقہ اہلیہ کو 733 ملین ڈالر ادا کریں، برطانوی عدالت

خیال رہے کہ کرسمس پر برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گرائونڈ سے حراست میں لے لیا۔ ملکہ برطانیہ نے وبا کے دوران زیادہ تر وقت اسی محل میں علیحدگی میں گزارا تھا۔ مسلح نوجوان کی گرفتاری سے کرسمس کی دعائیہ کی تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات