دوران نماز ٹوپی اٹھا کر رکھنا

دوران نماز ٹوپی اٹھا کر سر پر رکھنا

سوال: نماز کے دوران اگر ٹوپی گر گئی اور نمازی نے خود اُٹھا کر سر پر رکھ لی تو اس سے نماز فاسد ہو گی یا نہیں؟

نماز کے دوران چادر کھینچنا
جواب: ٹوپی اگر بحالت قیام یا رکوع گر جائے اور وہ اسے اٹھاکر پہن لے تو چوں کہ یہ عمل کثیر ہے تو نماز فاسد ہو جائے گی اور اگر سجدہ کی حالت میں سر کے سامنے گری اور اس نے تھوڑے سے عمل کے ساتھ پہن لی تو اس کی اجازت ہے ، اس سے نماز فاسد نہ ہو گی۔