دورکعتیں

مغرب کی دو رکعتیں رہ گئی تو کیسے پڑھی جائیں؟

سوال: امام اگر مغرب کی تیسری رکعت میں ہے اور اس دوران کوئی آکر نماز میں شریک ہو جائے تو اب یہ نمازی اپنی باقی دو رکعتیں کس طرح پڑھے گا ؟
جواب: ایسی صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد یہ شخص کھڑا ہو کر ثناء ، تعوذ ، تسمیہ ، فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کر کے قعدہ کرے اور اس میں تشہد پڑھے ، پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو کر فاتح و سورت پڑھ کر رکوع اور سجدہ کر کے التحیات ، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔ اگر دوسری رکعت (یعنی امام کی فراغت کے بعد پہلی رکعت پر قعدہ نہیں کیا تب بھی استحساناً اس کی نماز صحیح ہو گی اور اس پر سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگا۔

(التنویر وشرحہ ج 2ص346)