جی بی زلزلے کے بعد آفٹر شاکس

جی بی: زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور، جگلوٹ۔ چلاس سمیت مختلف علاقوں میں زلزنے کے جھٹکوں نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر اور مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

خیبر پختو نخواہ اورسندھ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے استور کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ جگلوٹ اسکردو روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زلزلے کے بعد رات بھر آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے سخت سردی کے باوجود رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ