سعودی اداکارہ فلیٹ سے نعش برآمد

سعودی اداکارہ کی فلیٹ سے نعش برآمد

سعودی عرب کی نوجوان اداکارہ ’اریج عبداللہ ‘مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 سال کی اریج عبداللہ کی نعش قاہرہ میں ان کے فلیٹ سے اتوار کو برآمد ہوئی۔اداکارہ کی ملازمہ نے انہیں جب فلیٹ میں اتوار کے روز مردہ حالت میں پایا تو فوری پولیس کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

ملکہ برطانیہ کو قتل کی کوشش کرنیوالا شخص بھارتی نکلا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اداکارہ کی نعش کے پوسٹمارم کے بعد ان کی موت کوطبعی قراردیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ کو سوتے میں دل کا دورہ پڑا اوروہ جانبر نہ ہوسکیں۔لاش کوسعودی عرب بھیجنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن