شاہ نواز دھانی ناک کا آپریشن

فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی ناک کا کامیاب آپریشن

فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کے ناک کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے۔

شاہ نواز دھانی کی سرجری کراچی کے نجی ہسپتال میں کی گئی ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔ قومی فاسٹ باؤلر کو بچپن میں چوٹ لگی تھی اور ان کے ناک میں ایک کنکر پھنس گیا تھا جو ابھی تک ناک میں ہی موجود تھا۔ ڈاکٹرز نے بچپن سے پھنسے کنکر کو بھی نکال دیا اور اس کی وجہ سے ٹیڑھی ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر
مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا

واضح رہے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر ناک کی تکلیف کا شکار تھے، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔