صحت کارڈ پلس

محکمہ صحت نے صحت کارڈ پلس کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

محکمہ صحت خیبرپختونخوا سے جاری ہونے والی صحت کارڈ پلس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 679 نجی و سرکاری ہسپتالوں میں خیبرپختونخوا کے 75 لاکھ سے زائد خاندانوں کا مفت علاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی مریضوں کی اب تک صحت کارڈ پلس سے تقریبا ساٹھ ہزار مفت زچگیاں مختلف سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں انجام پائی ہیں جس پر 750 ملین خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح 11 ہزار سے زائد امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی انجیو پلاسٹی بھی صحت کارڈ پلس کے تحت مفت کی گئی ہے جس پر اب تک 2172 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ 22ہزار مریضوں کی مفت اپینڈیکس کے آپریشنز پر 294 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب
مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان

رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ پلس کے تحت کینسر جیسے جان لیوا بیماری کے علاج کیلئے 14 ہزاز کینسر زدہ مریضوں کی کیمو تھراپی پر 271 ملین روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد مریضوں کی مفت گردوں کی صفائی پر 276 ملین روپے خرچے جاچکے ہیں۔