کوہاٹ میں گیس کی بندش

کوہاٹ شہر اور گردونواح میں گیس کی بندش اور کم پریشر سے زندگی اجیرن

کوہاٹ گیس اور آئل پیداواری ضلع ہونے کے باوجود گیس کی بندش اور کم پریشر کاشکار عوام کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور کم پریشر نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی عوام نے صورتحال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ گیس کا پیداواری ضلع ہونے کے باوجود گیس کی بلاجواز بندش کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ اور کم پریشر شدید زیادتی اور ناانصافی ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

انہوں نے کوہاٹ کے ایم این اے اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی ‘وفاقی وزیر شبلی فراز اور ڈیڈک چیئرمین ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ کوہاٹ میں گیس کی بلاجواز بندش اور کم پریشر کا مسئلہ انتہائی صورت اختیار کرچکاہے جس کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

تبصرے بند ہیں