صرف اشارہ سے سلام کرنا

صرف اشارہ سے سلام کرنا

سوال: اگر زبان سے سلام نہ کہا جائے ، صرف ہاتھ سے اشارہ کیا جائے تو اس سے سلام کا ثواب ملے گا؟

یہ بھی پڑھیں:قسم کھائی بات نہیں کروں گا پھر سلام کیا تو کیا حکم ہے
جواب
: بوقت سلام صرف ہتھیلی یا صرف ہاتھ کے اشارے سے سلام کا تلفظ ادا کیے بغیر سلام کرنا جائز نہیں اور اس کا جواب دینا بھی واجب نہیں کیوںکہ صرف انگلیوں کے اشارے سے سلام کرنا یہود کا طریقہ ہے اور صرف ہتھیلی کے اشارے سے سلام کرنا نصاریٰ کا طریقہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ان کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی کو نکاح پر مجبور کرنا

ہاں اگر کوئی عذر ہو یا کسی وجہ سے سلام کی آواز پہنچنا مشکل ہو تو اشارہ مع تلفظ یعنی سلام کے الفاظ کی ادائیگی کے ساتھ اشارہ جائز ہے۔

تبصرے بند ہیں