بجلی قیمت 18 روپے یونٹ اضافہ

1سال میں بجلی قیمت میں 18 روپے یونٹ اضافہ کیا گیا

ایک سال کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، پے درپے 9 مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد رقم حاصل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ہفتہ وار مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافے کا اعتراف

نجی ٹی وی رپورٹ کیمطابق سال 2021 کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کل 9 مرتبہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا، یہ اضافہ بنیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی