ڈینگی سے متاثر افراد

رواں برس صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے

صوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، رواں سال 10 ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں سے 98 فیصد ڈینگی مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج رہے اور صحت یاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں ایچ ون این ون وائرس پھیلنے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ بروقت اقدامات اور کوششوں سے نسبتاً کم لوگ متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں ڈینگی کا ابھی کوئی فعال کیس موجود نہیں۔ محکمہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال 10 ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، ڈینگی کے دوران پشاور، نوشہرہ، ہری پور اور صوابی ہائی رسک اضلاع رہے۔ پشاور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 5 ہزار 700 کیسز رپورٹ ہوئے، اپر چترال، اپر کوہستان اور شمالی وزیرستان سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق تاحال صرف 10 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے، 98 فیصد ڈینگی مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج رہے اور صحت یاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

تبصرے بند ہیں