رورل ڈویژن پولیس

رورل ڈویژن پولیس نے رواں سال 245 ملزمان گرفتار کئے

رورل ڈویژن پولیس نے رواں سال کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزانی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 245 ملزمان کو گرفتار کیا، سال بھر جاری رہنے والی کارروائیوں میں 1285 اشتہاری جبکہ منشیات کا دھندہ کرنے اور موٹر کار چوروں کو بھی گرفتار کیا گیا، ایس پی صدروقار احمد کے مطابق گرفتار ہونے والے راہزنوں اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 18 لاکھ سے زائد نقد رقم، 13 تولے طلائی زیورات، 10 موٹر کار اور 18 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ، اسی طرح 23 مسروقہ اور چھینے گئے موبائل فونزاور دیگر اشیاء بھی برآمد کئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے قبضے سے مجموعی طور پر 252 کلاشنکوف، 22کالاکوف، 249 رائفل، 15 ریپیٹر، 55 بندوق اور 1927 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، تین ججز خورشید اقبال، فضل سبحان اور شاہد خان نے حلف اٹھا لیا