پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کیلئے جامع قانون لانیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے چار سال سے ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز کے استعمال پر عائد پابندی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے کے بعد پلاسٹک کے بیگز کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا 7 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کرتے ہوئے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کیلئے قانونی مسودے کا ٹاسک حوالہ کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات کرینگے جبکہ ارکان میں محکمہ قانون کے چیف لٹیگیشن آفیسر، سپیشل سیکرٹری بلدیات، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر جنرل صنعت ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور محکمہ داخلہ کا نمائندہ شامل ہوگا کمیٹی پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کیلئے خصوصی قانونی مسودہ تیار کریگی اور 14روز کے اندر اندر مسودے کو منظوری کیلئے متعلقہ فورم یعنی محکمہ قانون ارسال کریگی خیبر پختونخوا حکومت نے اپریل 2017 میں غیر تحلیل شدہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابند ی عائد کردی تھی اور خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والوں کو 50ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم 4 سال بعد بھی مذکورہ پابندی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکے جس کے بعد تمام متعلقہ محکموں نے ایک واضح اور جامع قانون کی تیاری کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے