سلام سے منع کرے سلام کرنا

جو سلام سے منع کرے اس کو سلام کرنا

سوال: تعلق توڑنا اور ختم کرنا تو جائز نہیں لیکن بعض رشتہ دار اور متعلقین ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ تعلق رکھنے میں دین کا بڑا نقصان ہوتا ہے تو کیا پھر بھی تعلق رکھاجائے؟جبکہ وہ خود بھی کہتا ہے کہ مجھ سے دور رہو۔

مزید پڑھیں:  جمع بین الصلاتین سفر میں جائز ہے یا نہیں؟

جواب: دوسرے مسلمان کے ساتھ تعلق رکھنے میں اگر فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو تو اس کے ساتھ میل جول نہ رکھے ۔ مگر سلام کرنا نہ چھوڑے خواہ وہ سلام کا جواب نہ دیتا ہو البتہ اگر وہ خود کہتا ہے کہ تمہارے سلام کرنے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے تو پھر سلام نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  اشراق چاشت و اوابین کی نماز کی کتنی رکعات ہیں؟