یوریا کھاد بحران قیمتوں میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں یوریا کھاد کا منصوعی بحران، قیمتوں میں بھی اضافہ

چینی اور آٹا کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں کسانوں کیلئے یوریا کھاد مصنوعی بحران سے مہنگی کردی گئی ہے اکثر شہروں میں کھاد مارکیٹ سے یوریا کے غائب اور کئی شہروں میں یوریا کی بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات ہیں۔ اس کساد بازاری سے فی بوری کی قیمت13سو روپے اضافے کے ساتھ33سو روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ لیکن محکمہ زراعت کی جانب سے تاحال کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ اس صورتحال میں کسانوں کو شدید مشکلات کے ساتھ فصلیں متاثر اور آئندہ سال پیداواری صلاحیت کم ہو نے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

یہ بھی پڑھیں:ژالہ باری اوربارش سے گنے کی فصل کو شدید نقصان

واضح رہے کہ کئی ماہ کے دوران چینی اور آٹا کے بحران کے بعد خیبرپختونخوا میں یوریا کھاد کسانوں کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔ پشاور سمیت کئی بڑے زرعی شہروں چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان، صوابی ، ملاکنڈ، سوات ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں کسانوں کو سستی کھاد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری طور پر یوریا کھاد کی ایک بوری کی قیمت 2ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ڈیلرز مذکورہ نرخ کی بجائے کسانوں سے فی بوری33سو روپے وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو مالی خسارے کے علاوہ کھاد بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

یہ بھی پڑھیں:150 اشیاء پر350 ارب ٹیکس عائد

اس لئے کسان دوہرے مسائل سے دوچار ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ڈیلر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں یوریا کھاد دستیاب نہیں اس لئے خیبر پختونخوا میں بھی زیادہ تر ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم اور رسد و طلب میں شدید فرق پیدا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ کسان بھی مہنگی کھاد خرید رہے ہیں۔