سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، 119 مشکوک افراد گرفتار

اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے اسنیپ چیکنگ اورسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 119مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، اس ضمن میں گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں8سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے،

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف

مصدقہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاریوں کوبھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح 119 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ کارروائیوں کے دوران81 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور7 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح جیل سے رہا ہونیوالے ملزمان سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے بھی گرفتارہوئے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری