چینی قیمتوں میں اضافے دکاندار گرفتار

چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر 61 دکاندار گرفتار

محکمہ خوراک نے سوشل میڈیا پر چینی کی بڑھتی قیمتوں کانوٹس لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائیں جس کے تحت 61 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک محمد عاطف خان کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز نے گلبہار، سیٹھی ٹائون، گلبرگ اور ہشت نگری میں 96 دکانوں کا معائنہ کیا اور چینی کی دستیابی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 61 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

یہ بھی پڑھیں:غیر معیاری ٹافیاں و چاکلیٹ بنانیوالی فیکٹری سیل

محکمہ خوراک افسران کے مطابق گرفتار افراد پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں چینی 90 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ کہیں بھی چینی کا بحران نہیں ہے نا جائز منافع خوروں کی جانب سے چینی کے نرخوں میں اضافے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے صوبے بھر کے تاجروں کو احکامات جاری کئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار