اسمبلی میں ہنگامہ خاتون کی انگلی

اسمبلی میں ہنگامہ ،لڑائی مار کٹائی ،خاتون رکن کی انگلی ٹوٹ گئی

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی میں حکومتی رکن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس قومی سپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں بلاول بھٹو زرادری اور شہباز شریف غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور اسپیکر کے ڈائس کو گھیرے میں لے کر بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بل پیش کرنے کے موقع پر ڈیسک بجاتے رہے۔اسی دوران پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جسے دونوں جانب کے ارکان نے مداخلت کر کے رفع دفع کیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

یہ بھی پڑھیں:150اشیاء پر350ارب ٹیکس عائد

حکومتی رکن اسمبلی غزالہ سیفی کے مطابق شگفتہ جمانی نے ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی توڑ دی۔ واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی ایوان سے باہر آگئیں اور اس دوران انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے ۔غزالہ سیفی نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی سے گاہے گاہے پوچھ لینا چاہیے کہ انہوں نے کہاں تعلیم حاصل کی ہے؟تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ ہسپتال آئی ہیں جہاں ڈاکٹرز نے کہہ دیا ہے کہ ان کی انگلی میں فریکچر ہے، ان کا ایکسرے ہونا ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کیخلاف درخواست دیں گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

یہ بھی پڑھیں: کالام میں درجہ حرارت منفی 13 سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا

غزالہ سیفی نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے شگفتہ جمانی کو جوابی تھپڑ بھی مارا کیوں کہ ان کے پاس اس وقت اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

تبصرے بند ہیں