مقیم شخص مسافر امام پیچھے نماز

مقیم شخص کا مسافر امام کے پیچھے پوری نماز پڑھنا

سوال: ایک مسافر کے پیچھے مقیم مقتدیوں نے عشاء کی نماز میں آخر تک اس طرح اقتداء کی کہ امام نے دو رکعت کے بعد سلام پھیرنے کے بجائے نماز جاری رکھی اور چار رکعت نماز پوری کی تو کیا مسافر امام کے پیچھے مقیم کا اس طرح نماز پڑھنا درست ہے؟

مزید پڑھیں:  اشراق چاشت و اوابین کی نماز کی کتنی رکعات ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:مسجد کی رقم کوئی معاف نہیں کر سکتا
جواب: مسافر ظہر ،عصر اور عشاء کی نماز چار رکعت کی بجائے دو رکعت پڑھے گا اگر ان نمازوں میں قصر کے بجائے اتمام کیا تو دو رکعت نفل نماز شمار ہوں گے، اور نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھنے والے کی اقتدا درست نہیں، لہٰذا امام کی آخری دو رکعت نفل تھیں اور پیچھے اقتداء کرنے والے فرض نماز پڑھ رہے تھے تو مقیمین مقتدیوں کی نماز فاسد ہوگئی دوبارہ پڑھنا ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں:  جمع بین الصلاتین سفر میں جائز ہے یا نہیں؟